اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف نے حلقہ این اے 120 کے نتائج ماننے سے انکار کر دیا، تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے نتائج نہ مانتے ہوئے اعلان جنگ کر دیا ہے، تحریک انصاف کی این اے 120سے امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد نے میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ان کا اور لوگوں کا شکریہ ادا کیا اور یاسمین راشد نے کہا کہ ابھی وہ تمام حلقو ں سے نتائج اکٹھے کر رہی ہیں اور اس کے بعد ہی پارٹی کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا، یاسمین راشد نے مزید کہا کہ ابھی جنگ ختم نہیں ہوئی ہے۔تحریک انصاف کی امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد کے مطابق ابھی تمام رزلٹ سامنے نہیں آئے۔ انہوں نے الیکشن کمیشن پر شدید تحفظات کا اظہار بھی کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر یاسمین راشد کے ساتھ تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چوہدری بھی موجود تھے۔ اعجاز چوہدری نے اس الیکشن کے خلاف عدالت میں جانے کا اعلان کر دیا ہے۔ تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چوہدری نے حلقے سے 29 ہزار ووٹوں کی منتقلی پر اعتراض اُ ٹھاتے ہوئے کہا کہ ہم اس الیکشن کا نتیجہ اُسی صورت تسلیم کریں گے جب تک ان ووٹوں کا فیصلہ نہیں ہو جاتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں