اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے حلقہ این اے 120 میں اپنی والدہ کلثوم نواز کی جیت پر خوشی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ چوتھی واری فیر شیر، یہ مقابلہ مسلم لیگ (ن) اور باقی سب کا مقابلہ تھا۔ سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے سوشل میڈیا پراپنے ٹویٹ میں کہاکہ اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے، چوتھی واری فیرشیر، یہ ن لیگ اور باقی سب کا مقابلہ تھا۔مریم نواز نے جیت پر اللہ کا شکرادا کیا ہے۔ واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کی طرف سے حلقہ این اے 120 کے انتخابی معرکہ میں کلثوم نواز کو فتح حاصل ہوئی ہے اور ان کے مدمقابل امیدواروں کے حصے میں شکست آئی ہے۔ اب تک کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز نے 59413 ووٹ لے کر اپنی مخالف امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد کو 13268 ووٹوں سے شکست دے دی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں