اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)کلثوم نواز کھڑی ہوں یا ان کا کتا، ووٹ تو انہی کو ملیں گے، حنا پرویز بٹ کو ٹویٹ کرنا مہنگا پڑگیا، سوشل میڈیا صارفین نے مزاج درست کر کے رکھ دئیے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی ایم پی اے حنا پرویز بٹ کو سوشلمیڈیا پر اس وقت پی ٹی آئی کے حمایتیوں کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بننا پڑ گیا جب انہوں نے حلقہ این اے 120میں جاری ضمنی الیکشن بارے اپنے جذبات کا اظہار کرنے کیلئے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر کا سہارا لیتے ہوئے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ کہ ’’کلثوم نواز کھڑی ہوں یا ان کا کتا، ووٹ تو انہی کو ملیں گے‘‘۔ حنا پرویز بٹ کا یہ ٹویٹ جیسے ہی منظر عام پر آیا پی ٹی آئی کے حمایتی بھی کمر کس کر میدان میں آگئے اور حنا پرویز بٹ کا مزاج درست کرکے رکھ دیا۔ ایک سوشل میڈیا صارف اقبال وزیر بریار نے حنا پرویز بٹ کے ٹویٹ کے رد عمل میں کہا کہ ” ہم پارٹی کو ووٹ ڈالتے ہیں کتوں کو نہیں“۔ایمان نور نے حنا پرویز بٹ سے انتہائی مودبانہ انداز میں درخواست کرتے ہوئے کہا ” میڈم ، میرے خیال میں ایسا کہنا ہمیں زیب نہیں دیتا، اظہار کرنے کے اور بھی طریقے ہیں، سو پلیز احتیاط کریں، باقی آپ کی مرضی “۔ واضح رہے کہ کچھ روز پہلے بھی حنا بٹ کو اس وقت شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا جب انہوں نے مریم نواز کی تعریف کرنے کی کوشش کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں