اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے وزیر خارجہ جو اس وقت لندن میں ہیں کا کہناہے کہ انتخاب کا نتیجہ ہمارے حق میں آئے گا، تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا کہ الیکشن کے دن دھاندلی کے حوالے سے اکثر افواہیں اڑتی رہتی ہیں لیکن انتخاب کا نتیجہ ہمارے حق میں ہی آئے گا۔ پاکستان کے وزیر خارجہ خواجہ آصف لندن میں ہیں جہاں انہوں نے سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے ملاقاتبھی کی۔ وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا کہ الیکشن کا نتیجہ آ جائے پھر مسلم لیگ (ن) کے خلاف ہونے والی سازشوں کے بارے بتائیں گے اور حلقہ این اے 120 سے انشا اللہ مسلم لیگ (ن) ہی جیتے گی۔وزیر خارجہ خواجہ آصف نے بتایا کہ میاں محمد نواز شریف کے ساتھ ملاقات میں کئی اہم اور سیاسی امور پر بات ہوئی اور اس ملاقات کے دوران این اے 120 کے ضمنی انتخاب میں دھاندلی کی شکایات بارے بھی جائزہ لیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں