لندن (این این آئی)سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ انھیں اطلاعات ملی ہیں کہ لاہور میں ان کے کارکن غائب کیے گئے ہیں تاہم این اے 120 کے ضمنی انتخاب کیلئے مریم نواز نے اچھی مہم چلائی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نوازشریف نے این اے 120 کے ضمنی انتخاب پر بات کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کے نتائج بھی آرہے ہیں اور شکایت بھی آرہی ہیں کہ لوگ بھی غائب کیے گئے ہیں اس طرح کی اطلاعات مل رہی ہیں۔مریم نواز کی جانب سے ضمنی انتخاب کیلئے چلائی گئی مہم کے حوالے سے ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ انھوں نے اچھی مہم چلائی ہے اور عوام نے بھی بہت اچھے طریقے سے جواب دیا ہے جس پر کارکنوں کا شکرگزار ہوں۔ سابق وزیراعظم نے ان کے خلاف سازش کے حوالے سے کہا کہ ہرچیز کا جائزہ لے رہے ہیں اور جائزہ لیں گے۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے ساتھ ملاقات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اجلاس میں قومی اور بین الاقوامی معاملات پر بات ہوئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں