اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں نتائج کی مانیٹرنگ کر رہی ہیں، تفصیلات کے مطابق این اے120میں ووٹوں کی گنتی کا عمل تیزی سے جاری ہے اور موجودہ غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی امیدوار کلثوم نواز واضح برتری کے ساتھ اب تک جیت رہی ہیں واضح رہے کہ کلثوم نواز کی جگہ انتخابی مہم ان کیصاحبزادی مریم نواز نے چلائی اور وہ اس وقت مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں موجود ہیں جہاں وہ نتائج کو خود مانیٹر کر رہی ہیں۔ مریم نواز ماڈل ٹاؤن میں لیگی رہنماؤں کے ساتھ موجود ہیں ان کے ساتھ ساتھ تمام لیگی رہنما بھی نتائج کو مانیٹر کر رہے ہیں۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کے چہرے پر اطمینان نمایاں ہے اور مسلم لیگ (ن) کے قائدین بھی کافی پرامید دکھائی دے رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں