اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) حلقہ این اے 120کے ضمنی انتخاب کے نتائج آنا شروع ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق 205 پولنگ سٹیشن کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق حکمران جماعت مسلم لیگ ن کی امیدوار اور سابق نااہل وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز اس وقت 55976ووٹ لیکر نمبر ون کی پوزیشن پر ہیں جبکہ پی ٹی آئی کی امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد 42431 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔غیر سرکاری نتائج کے مطابق (ن) لیگ کو 13545 ووٹوں کے ساتھ پی ٹی آئی پر برتری حاصل ہے جبکہ ابھی مزید 15 پولنگ سٹیشنز کے نتائج کا شدت سے انتظار جاری ہے۔ ابھی تک موصولہ نتائج کے مطابق نئی سیاسی جماعت ملی مسلم لیگ کے آزاد امیدوار محمد یعقوب شیخ تیسرے نمبر پر جبکہ پیپلز پارٹی چوتھے نمبر پر ہے جس کے امیدوار فیصل میر ابھی تک 2313 ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں