اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)حسین نواز کی دو بیویاں ہیں جن میں سے ایک پاکستانی اور دوسری ان کے بچوں کی لبنانی ٹیوٹر تھی ، سابق وزیراعظم نواز شریف کے بڑے بیٹے حسین نواز اپنی دونوں بیویوں پر اعتماد نہیں کرتے، ٹرسٹ ڈیڈ اسی لئے مریم نواز کے نام کی تھی،پاکستان کے معروف صحافی و تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود کی نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو۔ تفصیلات کے مطابق چند ماہ قبل نجی ٹی وی بول نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر شاہد مسعود نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا تھا کہ حسین نواز کی دو بیویاں ہیں جن میں سے ایک پاکستانی اور دوسری لبنانی شہریت رکھتی ہیں۔ ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا تھا کہ حسین نواز کی دوسری اہلیہ جو کہ لبنانی شہری ہیں ان کے بچوں کی ٹیوٹر تھیں جن سے بعد میں حسین نواز نے شادی کر لی۔ انہوں نے مزید انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ غنویٰ بھٹو بھی لبنان کی شہری اور ٹیوٹر تھیں جن سے مرتضیٰ بھٹو نے بعد میں شادی کی تھی۔ معروف صحافی کا کہنا تھا کہ حسین نواز اپنی دونوں بیویوں پر اعتماد نہیں کرتے انہوں نے اسی لئے ٹرسٹ ڈیڈ مریم نواز کے نام کی تھی تاکہ اگر کل کوئی مسئلہ ہوتا ہے تو اس پیسے کے بٹوارے میں مریم نواز ان کے بچوں کی سرپرست بنتے ہوئے ان کے حقوق کا خیال رکھیں۔ڈاکٹر شاہد مسعود نے مزید کیا کہا ۔۔ویڈیو ملاحظہ کریں!

اپنا تبصرہ بھیجیں