اسلام آباد (این این آئی) پھٹیچر اور ریلوے کٹے کے تنازعے کے بعد ورلڈ الیون کے دورے پر بھی عمران خان کا ردعمل سامنے آگیا مگر ا س بار عمران خان نے کوئی طنز نہیں کیا بلکہ پاکستان کی کرکٹ ٹیم کو ورلڈ الیون کے خلاف سیریز جیتنے پر مبارک باددی اور ورلڈ الیون کا شکریہ اداکیا، تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریکانصاف کے چیئر مین عمران خان نے پاکستان کی کرکٹ ٹیم کو ورلڈ الیون کے خلاف سیریز جیتنے پر مبارک باد دی ہے ۔ایک بیان میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے ورلڈ الیون میں شامل تمام کھلاڑیوں
کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیاہے۔انہوں نے ورلڈ الیون میں شامل تمام کھلاڑیوں کوپاکستان آنے پر شکریہ ادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں