پشاور(آئی این پی)خیبرپختونخوا کی حکومت مالی بحران کا شکار ہوگئی،صوبے میں ترقیاتی پروگرام کے بجٹ سے25فیصد کٹوتی کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا،محکمہ صحت کے بجٹ سے بھی تین ارب روپے کٹوتی کرلی گئی،طبی آلات کی خریداری اور بھرتیاں روک دی گئیں،افسروں کو ملنے والافیول 120سے کم کرکے 70لیٹر کردیا گیا،فیصلے پر فوری عملدرآمد کیلئے محکموں کو نوٹس جاری کردیے گئے۔ہفتہ کو نجی ٹی وی کے مطابق خیبر پختونخواہ حکومت مالی بحران کا شکار ہوگئی۔سرکاری محکموں کو بچت پر زور دینے کیلئے مراسلہ جاری کردیا گیا۔ اداروں کو مختص بجٹ میں بھی کٹوتیاں کردی گئیں۔صوبے میں ترقیاتی پروگرام کے بجٹ سے 25فیصد کٹوتی کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔محکمہ صحت کے بجٹ میں بھی کٹوتی کرتے ہوئے تین ارب روپے کم کردیے گئے۔ طبی آلات کی خریداری اوربھرتیاں بھی روک دی گئیں۔ افسروں کو ملنے والا فیول 120 کے بجائے 70لیٹر کردیا گیا۔دیگرتمام محکموں کے ترقیاتی فنڈز سے بھی کٹوتی شروع کردی گئی۔ محکموں کو فیصلے پر فوری عملدرآمد کے فوری احکامات جاری کردیے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں