اسلام آباد(آئی این پی ) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین مل کر دشمنوں کی سی پیک کے خلاف سازشوں کو ناکام بنائیں گے،پاک چین راہداری دونوں ممالک کے دیرینہ تعلقات کی علامت ہے، بلوچستان سی پیک کے حوالے سے نہایت اہمیت کا حامل ہے،۔تفصیلات کے مطابق وفاقیوزیر داخلہ احسن اقبال اور چینی سفیر سن وی ڈونگ کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں اقتصادی راہداری اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو جدید خطوط پر تربیت دینے سے متعلق باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ اس موقع پر چینی سفیر نے سی پیک منصوبوں کے سیکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور سول آرمڈ فور سزکی پیشہ ورانہ استعداد بہت بنانے کیلئے تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔چینی سفیر سے گفتگو میں وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان مثالی تعلقات دو طرفہ خیرسگالی اوراقتصادی ودفاعی تعاون پر استوار ہیں اور پاک چین راہداری دونوں ممالک کے دیرینہتعلقات کی علامت ہے، پاکستان اور چین مل کر دشمنوں کی سی پیک کے خلاف سازشوں کو ناکام بنادیں گے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان سی پیک کے حوالے سے نہایت اہمیت کا حامل ہے، ایف سی بلوچستان کو شمالی اور جنوبی زونز میں تقسیم کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں