اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پیپلز پارٹی کے رہنما اور این اے 120 سے امیدوار فیصل میر نے دعویٰ کیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے ایک جج کی جانب سے کلثوم نواز کو نااہل قرار دے دیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل میر نے دعویٰ کیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ میں ان کی جانب سے دائر کی گئیپٹیشن کی سماعت میں 3 میں سے ایک جج نے نواز شریف کی اہلیہ کو این اے 120 ضمنی الیکشن میں حصہ لینے سے روکنے کیلئے نااہل قرار دے دیا تھا۔ تاہم باقی 2 ججز کی جانب سے کلثوم نواز کے حق میں فیصلہ سنا دیا گیا۔ فیصل میر نے مزید بتایا ہے کہ انہوں نے اب کلثوم نواز کی نااہلی کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی ہے جس کی سماعت کل کو ہوگی۔واضح رہے کہ این اے 120 ضمنی الیکشن پر آ ج پولنگ کا آغاز ہو چکا ہے جس میں کانٹے دار مقابلے کی توقع ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں