ڈھاکہ(این این آئی)بنگلا دیش کے روہنگیا پناہ گزین کیمپ میں امدادی سامان کی تقسیم کے دوران بھگدڑ مچنے سے تین افراد جاں بحق ہوگئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز ایک بیان میں اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی نے کہاکہ کاکس بازار کے روہنگیا پناہ گزینوں کے درمیان کھانے اور کپڑوں کی تقسیم کے دوران بھگدڑ کا واقعہ پیش آیا۔جاں بحق ہونے والوں میں دو بچے اور ایک خاتون شامل ہیں۔میانمار سے فوج اوربدھ ملیشیاوں سے جان بچا کر بنگلا دیش میں پناہ لینے والے روہنگیا مسلمانوں کی تعداد 4لاکھ سے تجاوز کر چکی
ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں