اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120 میں شکست کی صورت میں نتائج قبول نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی نا اہلی کے بعد خالی ہونے والی نشست این اے 120 لاہور پر ضمنی انتخاب ہونے والا ہے۔ حلقہ این اے 120 میں ہونے والے انتخابات کے سلسلے میں تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ن) کی طرف سے کی جانے والی تیاریاں آخری مراحل میں ہیں۔ حلقہ این اے 120 کے حوالےسے سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے اہم بیان دیا ہے اس میں مریم نواز نے اعلان کیا ہے کہ این اے 120 ضمنی الیکشن میں ہارنے کی صورت میں نتائج کو قبول نہیں کیا جائے گا۔ جس طرح نواز شریف کی نااہلی کا عدالتی فیصلہ قبول نہیں کیا گیا، اسی طرح حلقہ این اے 120 میں شکست کا فیصلہ بھی قبول نہیں کیا جائے گا۔ اگر ایسا ہوا تو مخالفین کو اس کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔ مریم نواز کے اس بیان سے تو ایسا لگتا ہے کہ شاید انہیں حلقہ این اے 120 میں شکست کا خوف ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں