اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ سے تعلق رکھنے والے معروف صحافی اور رپورٹر پال میککلین کو مگرمچھ نے ہلاک کر دیا ہے۔ یہ واقعہ سری لنکا میں پیش آیا۔ آنجہانی صحافی اپنے چند ساتھیوں کے ہمراہ تعطیلات منانے کے لیے سری لنکا گیا تھا۔مگر مچھ کے حملے میں ہلاک ہونے والے برطانوی صحافی پال میککلین کی لاش کولمبو سے 360 کلو میٹر دور ساحلی علاقے سے ملی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق 25 سالہ پال میککلینایک دریا کے کنارے اپنے ہاتھ دھو رہا تھا کہ اچانک ایک مگرمچھ نے اس پر حملہ کر دیا اور کھینچ کر پانی کے اندر لے گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی برطانوی صحافی کی تلاش شروع کر دی گئی۔ سری لنکن پولیس کے مطابق مگرمچھ کے حملے میں ہلاک ہونے والے صحافی پال میککلین کی لاش کولمبو سے 360 کلو میٹر دور ساحلی علاقے سے برآمد ہوئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق صحافی پال برطانیہ کی مککلین آکسفورڈ یونیورسٹی سے فارغ التحصیل تھے اور انہوں نے 2015ء میں وہاں سے فرانسیسی زبان کے مضمون میں گریجویشن کیا تھا۔ آنجہانی صحافی ان دنوں مشہور اخبار فنانشل ٹائمز کے ساتھ منسلک تھے۔واقعے کے بعد صحافتی حلقوں نے ان کی دردنا ک موت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں