تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیل نے کوئی حماقت کی تو تل ابیب کو تباہ کردیں گے، ایرانی فوج کے کمانڈر جنرل سید عبدالرحیم موسوی نے صیہونی ریاست کو خبردار کر دیا۔ ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی فوج کے کمانڈر جنرل سید عبدالرحیم موسوی نے کہا ہے کہ ایران کی مسلح افواج دنیا کے کسی بھی علاقے میںانقلاب ایران کے اہداف کا تحفظ کرنے کو تیار ہے، صیہونی ریاست اور جارح امریکہ انقلاب کے آغاز سے اب تک ہمارے لئے خطرہ بنے رہے ہیں جبکہ ایرانی عوام اب تک اسلام مخالف دشمنوں کے سامنے ڈٹے ہوئے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر اسرائیل نے کوئی بھی حماقت کرنے کی کوشش کی تو تل ابیب کو تباہ کر دیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں