حافظ آباد( این این آئی) جماعت اہل سنت کے جواں سال خطیب اور عالمی تنظیم اہل سنت صوبہ پنجاب کے ناظم اعلیٰ علامہ پیر سید علی ذوالقرنین شاہ نقوی مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ مرحوم کی عمر38برس تھی۔گزشتہ روز مرحوم کو اچانک بخار ہوا ان کو مقامی ہسپتال لے جایا گیا اور نازک حالت کے پیش نظر لاہور ریفر کر دیا گیا مگر جانبر نہ ہو سکے اور خالق حقیقی سے جا ملے۔مرحوم نے اپنی مختصر سی زندگی میں ملک کے طول و عرض میں اپنی خطابت کا سکہ منوایا۔ مرحوم کی نماز جنازہ یہاں کچہری روڈ حافظ آباد میں ادا کی گئی جس میں ملک بھر سے علماء و مشائخ ، ان کے مریدین کے علاوہ ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ بعد ازاں مرحوم کو بڑے قبرستان ریلوے لائن والے میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ مرحوم پیر سید شبیر حسین شاہ حافظ آبادی اور پیر سید فدا حسین شاہ حافظ آبادی کے بھانجے اور تحریک لبیک یا رسول اللہ کے ضلعی صدر سید برہان حیدر شاہ نقوی کے بھائی تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں