اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چین نے دریائے برہم پترا کا ڈیٹا بھارت کے ساتھ شیئر کرنے سے انکار کر دیا، تفصیلات کے مطابق چین نے دریائے برہم پترا کا ہائیڈرولوجیکل ڈیٹا انڈیا کے ساتھ شیئر کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ چینی وزارت خارجہ کی ترجمان نے بتایا کہ ایک عرصہ تک چین دریا کے ڈیٹا پر بھارت کے ساتھ تعاون کرتا آیا ہے، اس وقت کیونکہ چینیسائیڈ پر اپ گریڈیشن کا کام جاری ہے اس لیے اس کام کی وجہ سے بھارت کے ساتھ فوری طور پر ڈیٹا شیئر نہیں کیا جا سکتا۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھارتی ماہرین کا کہنا تھا کہ ڈوکلم کے مسئلے کی وجہ سے چین نے ہائیڈرولوجیکل ڈیٹا روک لیا ہے۔ چین کا یہ دریا چینی علاقے تبت سے ہوتا ہوا بھارت کی ریاستوں اروناچل پردیش اور آسام میں جا نکلتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں