اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو ان کے دونوں صاحبزادوں سمیت 19ستمبر کو پیش ہونے کا نوٹس جاری کر دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نیب کی جانب سے فلیگ شپ ریفرنس پر احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے ابتدائی سماعت کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کے دونوں صاحبزادوں حسن اور حسین کو 19ستمبر کو عدالت میں طلب کرنے کے سمن جاری کئے۔ اضح رہے کہ نیب کی جانب سےاحتساب عدالت میں جمع کرائے گئے فلیگ شپ انویسٹمنٹ ریفرنس حسن اور حسین نواز کی متحدہ عرب امارات میں کمپنیوں کے حوالے سے ہے جن میں 12ملین درہم انویسٹ کیے گئے تھے ۔خیال رہے کہ اس رقم کے حوالے سے جے آئی ٹی نے طارق شفیع سے بھی سوالات کیے تھے جن میں انہوں نے موقف اختیار کیا تھا کہ یہ رقم عزیزیہ اسٹیل ملز سے حاصل ہوئی تھی جس پر جے آئی ٹی نے ان سے منی ٹریل بھی مانگی تھی جبکہ نیب نے اسی بنیاد پر ریفرنس بھی تیار کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں