اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کی امیدوار کلثوم نواز این اے 120 کا ضمنی انتخاب جیت جائیں گی، تفصیلات کے مطابق این اے 120 کے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کی امیدوار سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز بھاری اکثریت سے جیت جائیں گی۔ رپورٹ کے مطابق اگر ٹرن آؤٹ کم بھی ہوا تو اس صورت میں بھی سابق وزیراعظم کی اہلیہ کلثوم نواز ریکارڈ ووٹوں سے جیت جائیں گی۔ مقامی خفیہ ایجنسیوں کا اپنی رپورٹ میںکہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی امیدوار کلثوم نواز ضمنی انتخاب میں واضح اکثریت سے کامیاب ہو جائیں گی۔ ایک قومی اخبار سے بات چیت کرتے ہوئے سول انٹیلی جنس ایجنسی کے اہلکاروں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) بڑی آسانی سے یہ ضمنی انتخابات جیت جائے گی۔ انٹیلی جنس اہلکاروں نے مزید کہا کہ کسی قسم کے اپ سیٹ کی کوئی امید نہیں ہے۔ واضح رہے کہ جیسے جیسے 17 ستمبر پولنگ کا دن قریب آ رہا ہے انتخابی مہم میں بھی تیزی آتی جا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں