تہران(آئی این پی)روہنگیا مسلمانوں پر انسانیت سوز مظالم کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے برما کی نیشنل مینز فٹسال ٹیم کے ایرانی ہیڈ کوچ رضا کورڈی نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا۔ اپریل کے اواخر میں چارج سنبھالنے والے سابق آفیشل نے یہ کہتے ہوئے اپنا استعفی میانمار فٹ بال ایسوسی ایشن کو بھیج دیا کہ وہ ایسے ملک میں مزید کام نہیں کر سکتے۔جہاں انسانوں کے ساتھ بدترین سلوک کیا جا رہا ہے اور فیفا کا چارٹر بھی یہیکہتا ہے کہ مذاہب، سیاسی معاملات اور نظریات کو کھیلوں سے الگ ہی رکھنا چاہئے۔یاد رہے حالیہ کشیدگی کے دوران میانمار ایک ہزار مسلمان شہید ہو چکے ہیں اور 3 لاکھ افراد ملک چھوڑ کر بنگلہ دیشں میں پناہ لینے پر مجبور ہیں اور برمی فوج نے سرحد پر بارودی سرنگیں بچھانے کا سلسسلہ شروع کر رکھا ہے،ابھی تک تمام ممالک کی طرف سے مذمت کی جاری رہی ،صرف ترک خاتون اول اور وزیرخارجہ متاثرین کی صورت حالکا جائزہ لینے یہاں پہنچے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں