اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ورلڈ الیون اور پاکستان کی ٹیموں کا میچ قذافی سٹیڈیم میں شروع ہونے سے قبل ورلڈ الیون کی ٹیم کو رکشوں میں بٹھا کر گراؤنڈ کا چکر لگایا گیا، تفصیلات کے مطابق ورلڈ الیون ٹیم کے کھلاڑی جب رکشوں میں بیٹھ کر قذافی سٹیڈیم کا چکر لگا رہے تھے اس وقت عین جنرل سٹینڈ کے سامنے ایک رکشہ بند ہو گیا جس پر رکشہ ڈرائیور نے اسے سٹارٹ کرنے کی کوشش کی مگر وہ ناکام رہا، اس وقت یہ دلچسپ صورتحال پیدا ہو گئی جب کھلاڑیرکشے سے اتر کر اسے دھکا لگانے لگے، کھلاڑیوں نے رکشے کو دھکا لگا کر سٹارٹ کروایا، ورلڈ الیون کے کھلاڑی رکشہ سٹارٹ ہونے کے بعد اس پر دوبارہ سوار ہو گئے اور شائقین کے نعروں کا جواب دینے لگے واضح رہے کہ اس رکشے میں ویسٹ انڈیز کے ڈیرن سیمی سمیت دیگر کھلاڑی موجود تھے۔ کھلاڑیوں نے جب رکشے کو دھکا لگایا تو شائقین کرکٹ محظوظ ہوئے اور قہقہوں سے سٹیڈیم گونج اٹھا۔ اس سارے عمل کو کھلاڑیوں نے بھی خوب انجوائے کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں