اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) کرکٹ سٹیڈیمز میں پاکستانی پرچم اٹھائے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرنے والے محمد زمان جو چاچا ٹی 20 کے نام سے مشہور ہیں نے اپنی بیٹیوں سے جنسی زیادتی کا اعتراف کرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق محمد زمان جس کی عمر48 سال ہے نے پولیس کے سامنے اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ اس نے اپنی بیٹیوں کیعمر 18 اور 20 سال ہے کے ساتھ کئی سالوں تک جنسی زیادتی کی ہے۔ واضح رہے کہ کچھ روز قبل چاچا ٹی 20 کی بیوی نے پولیس کو درخواست دی تھی کہ وہ اپنی بیٹیوں کے ساتھ
جنسی زیادتی کرتا رہا ہے، اس کی اہلیہ امینا پروین کی درخواست کے تحت محمد زمان کے خلاف سیکشن 376i PPC کے تحت مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا گیا تھا۔ امینا کی طرف سے پولیس کو بتایا گیا کہ جب اسے سارے معاملے کا علم ہوا تو اس نے محمد زمان کو اس غیر اخلاقی اور شرمناک کام سے باز رہنے کا کہا مگر میرے منع کرنے پر محمد زمان نے مجھے اور میری بیٹیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور کسی کو بتانے کی صورت میں جانے سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں۔ بعد ازاں پولیس نے محمد زمان کو گرفتار کرنے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا، جہاں محمد زمان نے دوران تفتیش جنسی زیادتی اور جسمانی تشدد کا اعتراف کر لیا، اس کے علاوہ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ میڈیکل سے بھی لڑکیوں سے زیادتی کی تصدیق ہوئی ہے، پولیس ذرائع کے مطابق ڈی این اے کے لیے مزید نمونے لاہور فرانزک لیبارٹری میں بھیج دیے گئے ہیں۔ ڈی این اے رپورٹس آنے کے بعد ملزم کو چالان کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں