لاہور(این این آئی)یہ پہلا موقع ہے کہ سرفراز احمد ہوم گراؤنڈ پر کسی انٹرنیشنل میچ میں پاکستانی ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں۔پاکستانی ٹیم میں شامل صرف پانچ کرکٹرز سرفراز احمد، احمد شہزاد، عماد وسیم، سہیل خان اور شعیب ملک اس سے قبل پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کھیل چکے ہیں۔جبکہ ورلڈ الیون میں شامل کرکٹروں میں ہاشم آملا، تمیم اقبال اور پال کولنگ ووڈ اس سے قبل پاکستان میںانٹرنیشنل کرکٹ کھیل چکے ہیں۔اس میچ میں ورلڈ الیون کی ٹیم فاف ڈو پلیسی کے علاوہ ہاشم آملہ، تمیم اقبال، ڈیوڈ ملر، گرانٹ ایلیٹ، تھسارا پریرا، ٹم پین، بین کٹنگ، ڈیرن سیمی، مورن مورکل اور عمران طاہر پر مشتمل ہے۔دوسری جانب پاکستان کی جانب سے احمد شہزاد، فخر زمان، بابر اعظم، شعیب ملک، سرفراز احمد، عماد وسیم، فہیم اشرف، سہیل خان، حسن علی اور رمان ریئس کھیلیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں