اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم نواز شریف کی جگہ وزارتِ عظمیٰ کا منصب سنبھالنے والے شاہد خاقان عباسی اور مریم نواز گروپ میں سرد جنگ شرو ع ہوگئی ہے، تفصیلات کے مطابق مریم نواز کے میڈیا سیل اور اداروں سے ٹکراؤ کی پالیسی سے وزیراعظم سخت پریشان ہیں، قومی اخبار روزنامہ خبریں کے مطابق ایک سینئر صحافی نے کہا کہ مریم نواز کے بنائے گئے سات وزیروں نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو صاف کہہ دیا ہے کہ ہم صرف مریم نواز کی بات مانیں گے۔ جس کے جواب میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ بات مانیں ورنہ برا حشرہوگا۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ جنہوں نے مریم گروپ کے ساتھ چلنا ہے وہ کوئی اور پلیٹ فارم ڈھونڈ لیں۔ اخبار کی اس رپورٹ کے مطابق خواجہ آصف، احسن اقبال اور خرم دستگیر کی بھی جلد شامت آنے والی ہے۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اپنے ماتحت وفاقی اداروں اور ایجنسیوں کو حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ این اے 120 ضمنی انتخابات میں کوئی مداخلت نہ کریں، انتخابات بالکل شفاف ہونے چاہئیں، سینئر صحافی نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ کلثوم نواز کے بھانجے محسن لطیف نے مریم نواز کو صاف بتا دیا ہے کہ آپ انتخاب ہار رہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں