لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پانامہ کیس کے منصف خود ہی مدعی بن گئے، 17ستمبر کو عوام کی جے آئی ٹی لگے گی جس کے مدعی عوام ہونگے اور منصف بھی اور اس عدالت کا فیصلہ سب کو ماننا ہو گا، مریم نواز کا ورکرز کنونشن سے خطاب۔ تفصیلات کے مطابقسابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف کے خلاف مقدمہ پانامہ پر چلا اور فیصلہ اقامہ پر دیا گیا ۔ پانامہ کیس کے منصف خود ہی مدعی بن گئے لیکن اب 17ستمبر کوعوام کی جے آئی ٹی لگے گی اس میں مدعی بھی عوام ہوں گے اور منصف بھی خلق خدا کے فیصلے کا وقت آچکا ہےاور عوامی عدالت کا فیصلہ سب کو ماننا ہوگا۔ جس طرح مخالفین کے جلسوں کی کرسیاں خالی تھیں اسی طرح 17 ستمبر کو بیلٹ باکس بھی خالی نکلیں گےاور اپنے ووٹ سے سازشی سیاستدانوں کو سبق سکھائیں گے۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ ان کے گھر کی خواتین سیاسی سرگرمیوں میں حصہ نہیں لیتی تھیں لیکن انہوں نے یہ روایت بدل دی ہے۔انہوںنے کہا کہ 1999 میں جب ن لیگ کی حکومت کا تختہ الٹایا گیا تو اس وقت میری والدہ کلثوم نواز نے پارٹی کی کمان سنبھالی اور ایک آمر کو تب للکارا جب سب گھروں میں چھپے بیٹھےتھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں