اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)شریف خاندان میں لڑائی چل پڑی ہے، کلثوم نواز شہباز شریف کے وزیراعظم بننے پر راضی نہیں تھیں، ابھی بھی ناراض ہو کر لندن گئی ہیں، معروف صحافی عارف حمید بھٹی کا انکشاف۔تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتےہوئے معروف صحافی عارف حمید بھٹی نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ شریف فیملی اندر سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے اور ان کے گھر میں لڑائی ہے، بیگم کلثوم نواز شہباز شریف کے وزیراعظم بننے پر راضی نہیں تھیںاور ابھی بھی ناراض ہو کر لندن گئی ہیں، جیسے ہی شہباز شریف کے وزیراعظم بننے کی خبر آئی شریف خاندان کے افراد نے ایک دوسرے کی مخالف سمت رخ موڑ لیا تھا۔ شہباز شریف نے نواز شریف کی منت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’آپ ہی بڑے ہیں‘‘پہلے ہمیں ان ریفرنسز سے نکل جانے دیں اور مجھے فوج کو انگیج کرنے دیں اس کے بعد ان لوگوں میں سے کسی کو نہیں چھوڑیں گے۔عارف حمید بھٹی نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف نے یقین دہانی کرائی تھی کہ وہ داتا دربار ریلی میں خطاب نہیں کرینگےپھر اگلے دن ہی چارٹرڈ طیارہ لے کر کس سے ملنے گئے تھے۔ شہباز نے شریف نے اپنے بڑے بھائی کے بارے میں کیا کیا الفاظ استعمال نہیں کئے۔انہوں نے اس حوالے سے مزید کیا کہا ۔۔ویڈیو ملاحظہ کریں!

اپنا تبصرہ بھیجیں