اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)معروف صحافی روف کلاسرا نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے چودھری نثار سے متعلق بڑا انکشاف کر ڈالا،رﺅف کلاسرا کا کہنا تھا کہ چودھری صاحب چوہدری نثار سے متعلق بات کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ جب وہ انٹرویو سے نکلے ہیں تو مجھے ایک لطیفہ یاد آگیا اور وہ لطیفہ کچھ یوں تھا کہ یک بندے کو ایک بوتل مل گئی اور اس بوتل میں سے جن نکل آیا۔جن نے کہا کہ آپ نے مجھے آزاد کر دیا ہے آپ فرمائش کریں کہ آپ کو کیا چاہئیے تواس بندے نے کہا کہ مجھےڈی ایچ اے میں بہت بڑا گھر ڈھونڈ کر دو، جس میں آٹھ دس گاڑیاں کھڑی ہوں ۔ جن نے کہا ڈھونڈ دیا ۔ اس شخص نے کہا کہ اس گھر کا سیٹھ بھی ڈھونڈو، جن نے کہا ڈھونڈ دیا جس پر اس شخص نے کہا کہ اب مجھے اس گھر کا چوکیدار لگا دو۔ اس لطیفے کی یاد مجھے اس لیے آئی کیونکہ چودھری نثار علی خان کے سارے انٹرویو کے بعد مجھے احساس ہوا کہ وہ نواز شریف کی نوکری چھوڑ کر شہباز شریف کی نوکری لے رہے ہیں۔ کیونکہ انہوں نے اپنے انٹرویو میں بھی بتا دیا ہے کہ صرف شہباز شریف پارٹی کے صدر ہو سکتے ہیں میں یا کوئی اور بھی ہو سکتا ۔ رؤف کلاسرا نےپروگرام کے دوران مزید کیا کہا آئیے آپ بھی سنئں

اپنا تبصرہ بھیجیں