اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)عالمی یوم حجاب کے موقع پر ’’عالمی چادر اوڑھ تحریک‘‘کے زیر اہتمام الحمرا ہال لاہور میں 12ویں سالانہ عالمی حجاب کانفرنس کا انعقاد، خواتین ممبران پارلیمنٹ سے باحجاب ہونے کا مطالبہ کر دیا گیا، بیوٹی پارلر اور مارننگ شوز کیآڑ میں بے حیائی اور بے راہ روی پھیلانے کی مذمت ، تحریک چلانے کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق عالمی یوم حجاب کے موقع پر ’’عالمی چادر اوڑھ تحریک‘‘کےزیر اہتمام الحمرا ہال لاہور میں 12ویں سالانہ عالمی حجاب کانفرنس کا انعقادکیا گیا۔ کانفرنس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعد بارگاہ رسالت میں ہدیہ نعت پیش کیا گیا۔ اس موقع پر امیر عالمی چادر اوڑھ تحریک سید محمدکبیرشاہ گیلانی کا کہنا تھا کہ خواتین اراکین اسمبلی پاک سرزمین پر بسنے والی خواتین کی نمائندگی کرتی ہیں اس لئے انہیں باحجاب ہونا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ بیوٹی پارلر اور مارننگ شوز کی آڑ میںملک میں بے حیائی پھیلائیجا رہی ہے جس کی وجہ سے ہماری نسل دین سے دور ہو رہی ہے جس کی وجہ سے گھروں میں بھی بے سکونی دیکھی جا رہی ہے ۔ امیر عالمی چادر اوڑھ تحریک سید محمدکبیرشاہ گیلانی نے بے راہ روی اور بے حیائی کے خلاف ملک گیر تحریک چلانے کا اعلان بھی کیا۔ کانفرنس کے موقع پر دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا جبکہ اس موقع پر مختلف طبقہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں بھرپور شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں