تہران (این این آئی)وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہاہے کہ افغان مسئلے کے حل کیلئے علاقائی ممالک میں اتفاق رائے ہوناچاہیے۔ایرانی ہم منصب سے مذاکرات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں خواجہ آصف نے کہاکہ افغانستان کے پڑوسی ملکوں کو افغان مسئلے سے نمٹنے کیلئے مشترکہ کوششوں پراتفاق کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ تہران دورے کا مقصد افغانستان کے پڑوسیوں کوکچھ معاملات پراتفاق رائے کیلئے تیار کرنا ہے ٗ افغانستان میں امن پورے خطے پروسیع اثرات مرتب کریگا۔وزیر دفاع نے کہا کہ ایک عشرے سے افغانستان میں امن کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں ٗامریکی فوج افغانستان کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہوچکی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں