ؒ لاہور( این این آئی) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے این اے 120کے ضمنی انتخاب کے سلسلہ میں لندن سے وطن واپسی پر لاہور میں ڈیرے ڈالنے کا فیصلہ کر لیاہے ۔ بتایا گیاہے کہ پارٹی کے مرکزی رہنماؤں نے عمران خان سے ضمنی انتخاب تک لاہور میں قیام کرنے کی سفارش کی تھی جس کے تحت عمران خان 12ستمبر سے خود این اے 120کی انتخابی مہم کی مانیٹرنگ کریں گےجبکہ 14ستمبر کوبڑی سیاسی سر گرمی بھی تیاری کی جارہی ہے۔ عمران خان کی قیادت میں14ستمبر کو این اے 120کے حلقے سے باہر بڑی ریلی نکالی جائے گی جس کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ علاوہ ازیں تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل جہانگیر خان ترین بھی لاہور پہنچ گئے ہیں اور انہوں نے بھرپور سیاسی سر گرمیاں شروع کرتے ہوئے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کردیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں