پشاور(این این آئی) موٹر وے پولیس نے تیز رفتاری کے بعد پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کو جرمانہ کر دیا۔موٹروے پولیس کے مطابق محمود خان اچکزئی نے خوش دلی سے چالان قبول کیا اور کوئی مزاحمت نہیں کی ۔تفصیلات کے مطابقمحمود خان اچکزئی پشاور آ رہے تھے کہ چار سدہ کے قریب ان کی 546 نمبر پلیٹ والی سیاہ لینڈکروزر 132 کلو میٹر فی گھنٹہ سے آرہی تھی ،سپیڈ کیمرے میں تیز رفتاری پکڑے جانے کے بعد پولیس نے ان کو 750 روپے جرمانہ کیا گیا، محمود خان اچکزئی نے خوش دلی سے چالان قبول کیا اور کوئی مزاحمت نہیں کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں