لاہور( این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی طرف سے حلقہ این اے 120میں فوکر طیارے کے ذریعے تشہیری پمفلٹس گرائے گئے اورگل پاشی کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ لاہور ڈویژن کی طرف سے حلقہ این اے 120کی انتخابی مہم کے سلسلہ میں مختلف علاقوں میں ساڑھے چھ لاکھ پملفٹسگرائے گئے جن پر این اے 120سے امیدوار بیگم کلثوم نواز، سابق وزیر اعظم نواز شریف، وزیر اعلیٰ شہباز شریف، حمزہ شہباز شریف اور عابد شیر علی کی تصاویر اور اس کے ساتھ تحریر درج تھی ۔ اس موقع پر فوکر طیارے سے گل پاشی بھی کی گئی جسے دیکھ کر حلقے کے عوام محظوظ ہوتے رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں