اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کے پاور فل ممالک کی فہرست جاری۔ تفصیلات کے مطابق امریکی نیوز اینڈ ورلڈ رپورٹ نے پاورفل ممالک کی فہرست جاری کر دی جس کے مطابق دنیا میں 23 ممالک پاورفل ہیں جس میں امریکہ پہلے نمبر پر دنیا کا پاورفل ملک ہے جبکہ روس دوسرے اور چین کا نمبر تیسرا ہے۔ اسلامی ممالک میں سعودی عرب کا نمبر 9واں ، متحدہ عرب امارات کا دسواں، ترکی کا 13واں ، ایران کا 14واں جبکہپاکستان ایٹمی طاقت ہونے کے باوجود 20ویں اور مصر 23ویں نمبر پر جبکہ ہمسایہ ملک بھارت کا نمبر 16واں ہے۔ فہرست میں چوتھے نمبر پر برطانیہ، پانچویں پر جرمنی، فرانس چھٹے پر، جاپان ساتویں پر، اسرائیل آٹھویں ، جنوبی کوریا گیارہویں، کینیڈا 13ویں، سوئٹزرلینڈ 15ویں، آسٹریلیا 17ویں، اٹلی 18ویں، سویڈن 19ویں ،نیدرلینڈ 21ویں اور سپین 22ویں نمبر پر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں