لاہور(آن لائن)پاکستانی گلوکارہ حمیر اارشد اور احمد بٹ کے درمیان تنازعہ دن بدن طول پکڑتا جا رہا ہے اور دونوں کے درمیا ن جھگڑوں کی خبریں آئے روز میڈیا پر نشر ہوتی رہتی ہیں تازہ ترین اطلاعات کے مطابق گلوکارہ حمیراارشد کو طلاق دینے کے مطالبے پر ان کے شوہر احمد بٹ نے حق مہر معاف کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے بتایاگیاہے کہ گلوکارہ حمیر اارشد اور انکے شوہر کے درمیان طویل عرصے سے اختلافات چل رہے تھےاور نوبت علیحدگی تک پہنچ چکی ہے اس سے قبل احمد بٹ نے بیٹے کو سپرد کرنے کے عوض حمیر اارشد سے گھر اپنے نا م منتقل کرنے کی شرط عائد کی تھی لیکن گلوکارہ نے اس معاملے پر صاف انکار کر دیا تھا تاہم احمد بٹ نے اب گلوکارہ حمیر اارشد کو طلاق دینے کیلئے شادی کے موقع پردیا جانے والا حق مہر 15لاکھ روپے اور30تولے سونا معاف کرنے کی شرط عائد کر دی ہے ذرائع کے مطابق گلوکارہ حمیراارشد نے احمدبٹ کی جانب سے اس پیشکش کو تسلیم کرنے سے صاف انکارکر دیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں