لاہور(نیوزڈیسک)شریف خاندان میں اختلافات ختم،نئے وزیراعظم اور ان کے جانشین کے بارے میں بڑا فیصلہ کرلیاگیا، تفصیلات کے مطابق شریف فیملی میں نئے وزیراعظم سے متعلق اختلافات کے خاتمے کی خبر سنادی گئی ہے ، نئے سیٹ اپ کے مطابق شہبازشریف مرکزی کردار اداکریںگے اور آئندہ وزیراعظم بھی شہبازشریف ہی ہونگےجبکہ مریم نواز کو شہبازشریف کا جانشین مقرر کردیاگیا ہے، مریم نواز اور حمزہ شہباز کے اختلافات حمزہ شہباز کو لے ڈوبے، ان کا پارٹی میں مرکزی کردار ختم کردیاجائے گا جبکہ مریم نواز آئندہ انتخابات میں وزیراعظم کی امیدوار نہیں بنیںگے لیکن شہباز شریف کے ساتھ ملکر مرکزی حکومت اورپارٹی امورچلانے کے سلسلے میں ان کی جانشین ہوںگی ، اہم قومی اخبار نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ شریف فیملی نے کاروباری معاملات دیکھنے کے لئے سلمان شہباز اور حسن اور حسین نواز کو ذمہ داریاں سونپ دی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں