اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پولٹیکل پارٹیوں میں لیڈروں پر جان نثار کرنے والوں کی کمی نہیں ہوتی ایسا ہی ایک نوجوان مسلم لیگ ن کی ریلی میں سامنے آیا۔ تفصیلات کے مطابق میاں نواز شریف کی نا اہلی کے بعد حلقہ این اے 120 سے ان کی بیگم کلثوم نواز حصہ لے رہی ہیں جن کی انتخابی مہم ان کی بیٹی مریم نواز شریف کی قیادت میں زور و شور سے جاری ہے۔انتخابی مہم کے موقع پر ایک نوجوان نے عجیب و غریب حرکت کی اور مریم نواز شریف کی گاڑی کے سامنے آ کر اپنی قمیض پھاڑ ڈالی مگرمریم نواز کی اس موقع پر حیرت کی انتہاء نہ رہی جب انہوں نے نوجوان کے سینے پر میاں نواز شریف کا نام کندہ دیکھا جس کے بعد میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے اس نوجوان کی تصویر کو اپنے ٹوئٹر پر بھی شیئر کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں