اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی کے مشہور و معروف کرائم جرنلسٹ اقرارالحسن کی میانمار میں پولیس کسٹڈی سے متعلق خبریں بے بنیاد نکلیں۔ تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز کے کرائم جرنلسٹ اقرار الحسن میانمار کے علاقے رخائن میں پہنچ گئے جہاں وہ اپنی ٹیم کے ہمراہ صحافتی خدمات ادا کر رہے ہیں جبکہ ان کی دوسری ٹیم کو ویزہ ہونے کے باوجود ڈی پورٹ کر دیا گیا۔ نجی نیوز چینل اے آر وائی نیوز کیدوسری ٹیم کو ویزہ ہونے کے باوجود آٹھ گھنٹے حراست میں رکھنے کے بعد پاکستان واپس بھیج دیا گیا۔ دوسری طرف نجی
ٹی وی بول نیوز کے اینکرپرسن عامر لیاقت کے بارے میں بھی یہ افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ وہ بھی امیگریشن حکام کی حراست میں ہیں جبکہ وقار ذکا کے بارے میں بھی سوشل میڈیا پر افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ وہ بھی میانمار گئے ہیں تاہم ان کے بارے میں ابھی کچھ پتہ نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں