لاہور( این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے قرطبہ چوک میں منعقد ہ انتخابی جلسے میں لوگوں کی کم تعداد میں شرکت اور ناقص انتظامات پررہنماؤں سے سخت ناراضی کا اظہار کیا ہے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق عمران خان نے تحریک انصاف وسطی پنجاب کے صدر عبد العلیم خان ، شعیب صدیقی سے اپنی سخت ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جلسے کے انتظامات آخری وقت تک مکمل نہیں تھےجبکہ شرکاء کی تعدا دبھی کم رہی ۔ دونوں رہنماؤں کا کہنا تھاکہ این اے 120سے امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد نے تمام انتظامات کی ذمہ داری اٹھائی تھی۔ نجی ٹی وی کے مطابق کم تعداد ہونے کے باعث عمران خان جلسہ گاہ پہنچنے کے باوجود دس منٹ تک گاڑی میں بیٹھے رہے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں