اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب ایک بھورے بالوں والی خاتون کے ساتھ دبئی میں پارٹی کرتے ہوئے پائے گئے ہیں ، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر منظر عام پر آنے پر ہنگامہ برپا ہوگیا ہے۔برطانوی اخبار ڈیلی میل آن لائن کے مطابق باکسر عامر خان دورہ پاکستان کے بعد دبئی میں موجود ہیںجہاں وہ ایک پر اسرار خاتون کے ساتھ پکڑے گئے ہیں۔ جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب عامر خان نے دبئی میں ایک میوزک کنسرٹ میں شرکت کی جہاں وہ پوری رات موجود رہے۔ عینی شاہدین کاکہنا ہے کہ عامر خان ایک بھورے بالوں والی خاتون کے ساتھ کنسرٹ میں آئے تھے جہاں وہ اس خاتون کے ساتھ انتہائی فحش حرکات کرتے رہے۔عامر خان کی ایک ویڈیو بھی منظر عام پر آئی ہے جو خفیہ طریقے سے بنائی گئی ہے ۔آپ بھی یہ ویڈیودیکھئے

اپنا تبصرہ بھیجیں