اسلام آباد(پ ر)پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے نجی ٹی وی چینل ’اے آر وائی نیوز‘ کے پروگرام ’دی رپورٹرز‘ بتاریخ 7ستمبر 2017 ؁ء میں عارف حمید بھٹی کی جانب سے اﷲ تعالیٰ کا ذکر انتہائی غیر ذمہ دارانہ انداز میں کرنے پر اظہارِ وجوہ کا نوٹس جاری کرتے ہوئے سات یوم یعنی 15ستمبر 2017 ؁ء تک جواب طلب کر لیا ہے۔ٹی وی چینل کا یہ عمل پیمرا قوانین اور ضابطہ اخلاق برائے الیکٹرانک میڈیا 2015 ؁ء کی بھی صریحاً خلاف ورزی ہے۔اتھارٹی نے مذکورہ خلاف ورزی پر چینل انتظامیہ سے بذریعہ اظہارِ وجوہ سات یوم یعنی 15ستمبر 2017 ؁ء تک جواب طلب کر لیا ہے اور چینل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کو بھی مذکورہ تاریخ کو ذاتی شنوائی کیلئے طلب کیا ہے۔ عدم پیروی کی صورت میں پیمرا قوانین کے تحت یکطرفہ کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں