کراچی: عدالت نے لاؤڈ اسپیکرایکٹ کی خلاف ورزی پرفاروق ستار سمیت متعدد رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے،عدالت نے مفرور ملزمان کی گرفتاری کیلئے تفتیشی افسر کوآخری مہلت دےدی ہے،کیس کی مزید سماعت 28 ستمبر تک ملتوی کردی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں لاوڈ اسپیکرایکٹ کی خلاف ورزی سےمتعلق کیس کی سماعت ہوئی۔
جس میں عدالت نے ایم کیوایم کے رہنماؤں فاروق ستار ،حیدر عباس رضوی، فیصل سبزواری، کنور نوید جمیل اوردیگرکے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ہیں۔ عدالت نے ایم کیوایم کے مفرور ملزمان کوگرفتار کرنے کی تفتیشی افسر کوآخری مہلت دےدی ہے۔ عدالت نے حکم دیا کہ مفرورملزمان کو گرفتار نہیں کیا تو تفتیشی افسر کے خلاف کاروائی ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں