لاہور: مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنماء مریم نوازنے کہاہے کہ میاں صاحب ڈرنے والے نہیں ہیں، جلد واپس آئیں گے،پوری دنیانے تماشادیکھاکہ ڈیڑھ سال پاناما کیس چلااورآخرمیں اقامہ پرنااہل کردیاگیا، سازشی مہروں کاسب کوپتاہے باقی وقت بتائے گا،ہمارامستقبل روشن ہے روک سکتے ہوتوروک لو۔انہوں نے نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ یہ اپنی نوعیت کاپہلامقدمہ ہے جس کافیصلہ پہلے سنادیاگیا۔
پوری دنیانے تماشادیکھاکہ ڈیڑھ سال پاناما کیس چلااورآخرمیں اقامہ پرنااہل کردیاگیا۔مقدمہ چلاکہ بڑے بیٹے سے پیسے کیوں لیے؟نااہلی ہوئی کہ چھوٹے بیٹے سے تنخواہ کیوں نہ لی۔ہمارامستقبل روشن ہے روک سکتے ہوتوروک لو۔ انہوں نے کہاکہ کچھ مہرے ہیں ان کے نام لینے کی ضرورت نہیں،سیاسی ،انتخابی میدان میں یہ مہرے مسلم لیگ ن کا مقابلہ نہیں کرسکتے۔یہ کبھی عدلیہ،کبھی سازشوں کے پیچھے چھپتے ہیں۔مریم نوازنے کہاکہ سازشی مہروں کاسب کوپتاہے باقی وقت بتائے گا۔وقت اور قدرت کاانسانوں کوسکھانے کااپناطریقہ ہے۔مریم نے مزید کہاکہ میاں صاحب ڈرنے والے نہیں ہیں،نہ ہی گھبراتے ہیں۔میاں صاحب جلد واپس آئیں گے۔سب جانتے ہیں کہ والدہ کی بیماری کے باعث وہ لندن میں مقیم ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں