اسلام آباد: سوشل میڈیا پر حج کے دوران شیطان کو کنکریاں مارنے والے ایک شخص کی ویڈیو وائرل ہو گئی جسے کافی مرتبہ شئیر بھی کیا گیا۔ اس ویڈیو میں مذکورہ شخص نے شیطان کو کنکریاں مارنے کے ساتھ ساتھ ”گو نواز گو” اور ”گو زرداری گو” کے نعرے بھی لگائے ۔ اس ویڈیو کے سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی سوشل میڈیا صارفین نے شدید برہمی کا اظہار کیا ۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ لوگوں نے حج جیسے پاکیزہ فریضے میں بھی سیاست کو گھسیٹ لیا ہے جو قابل مذمت ہے ۔ سوشل میڈیا صارفین نے ویڈیو میں نعرے لگانے والے شخص کو بھی خوب تنقید کا نشانہ بنایا ۔ اس ویڈیو کو آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

اپنا تبصرہ بھیجیں