لاہور: ٹیکسی سروس فراہم کرنے والی کمپنی ”اوبر “ نے پاکستان اور ورلڈا لیون کے مابین شیڈول ’آزادی کپ‘دیکھنے کےلئے سٹیڈیم آنے کے خواہش مند شائقین کرکٹ کے لیے ’فلیٹ ریٹ ‘ متعارف کروادیئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق اوبر پاکستان ”آزادی کپ “ کا آفیشل ٹرانسپورٹ پارٹنر ہے اور ایک جانب جہاں انٹر نیشنل کرکٹ پاکستان واپس لوٹ رہی ہے تو جہاں شائقین کرکٹ اس موقع سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں وہیں اوبر نے بھی عوام کو سہولت فراہم کرتے ہوئے ان کے گھروں سے سٹیڈیم تک کے لیے 111روپے کا فلیٹ ریٹ متعارف کروادیا ہے جو تینوں میچز کے لیے قابل عمل رہے گا ،اوبر نے اپنی سواریوں کی سہولت کے لیے پک اپ اور ڈراپ آف پوائنٹس بھی متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں