راولپنڈی:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فوجی عدالت سے سزائے موت پانے والے 4دہشتگردوں کی سزا میں توثیق کر دی ۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 4دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی ۔چاروں دہشتگردوں نے فوجی عدالت سے موت کی سزا پائی تھی ۔چاروں دہشتگرد شہریوں ،سیکیورٹی اداروں اور فوج پر حملوں میں ملوث تھے ۔
یہ چاروں دہشتگرد 16افراد کو قتل اور 8کو زخمی کر چکے تھے۔ملزمان کے پاس سے اسلحہ اور بارود بھی برآمد ہوا تھا۔آئی ایس پی آر کے مطابق چاروں مجرموں نے عدالت کے سامنے اپنے گناہوں کا اعتراف کیا۔چاروں کا تعلق کالعدم تنظیموں سے ہے۔سزائے موت پانے والوں میں ریاض احمد ،حفیظ الرحمان،محمد سلیم اور کفایت اللہ شامل ہیں۔اس کے علاوہ 23افراد کو عمرقید کی سزا سنائی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں