لاہور: ترجمان نیب نوازش علی نے کہا ہے کہ احتساب عدالت نے تمام ریفرنسز قبول کرلیے ہیں،کسی بھی ریفرنس کواعتراض لگا کرواپس نہیں بھیجا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان نیب نے وضاحت کی ہے کہ نیب نے چار ریفرنسز احتساب عدالت میں جمع کرائے ہیں۔ احتساب عدالت نے تمام ریفرنسز کو قبول کرلیا ہے۔ کسی بھی ریفرنس کو احتساب عدالت نے واپس نہیں بھیجا۔
ریفرنسز کا معاملہ ٹرائل کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔ ترجمان نیب کا کہنا ہے کہ احتساب عدالت میں شریف فیملی کیخلاف ریفرنس دائرکردیے گئے ہیں۔ تاہم یہ کہنا کہ کسی ریفرنسز کوقبول نہیں کیا گیا۔ یہ سب قیاس آرائیاں ہیں۔ واضح رہے اطلاعات تھیں کہ احتساب عدالت نےشریف خاندان کے خلاف ریفرنسز نامکمل قرار دیتے ہوئے نیب کو اعتراضات دور کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ریفرنسزمیں نوازشریف، حسن اور حسین نواز کوفریق بنایا گیا ہے۔احتساب عدالت کے رجسٹرارآفس نے اعتراض لگایا کہ ریفرنسزکی نقول مکمل نہیں ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں