خیرپور(آن لائن)سابق وزیراعلی سندھ سیدغوث علی شاہ نے کہاہے کہ میں نے 2سال پہلے ہی کہاتھاکہ نوازشریف 5سال حکومت نہیں کرسکیں گے ان میں اب بھی تکبراور،میں،بھری ہوئی ہے انہوں نے ان خیالات کااظہارغوث ہاؤس خیرپورمیں میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کیاغوث علی شاہ کاکہناہے کہ نوازشریف کے نااہل ہونے کے بعدپارٹی میں دراڑپیداہوگئی ہیںاب سینئرلوگوں کوآگے آکرمسلم لیگ کی باگ دوڑسنبھالنی ہوگی انہوں نے کہاکہ جب تک میں مسلم لیگ ن میں تھاسندھ میں مسلم لیگ فعال تھی گھرگھرجھنڈے تھے یوسی سطح سے ضلعی سطح تک عہدیدارتھے کام ہورہاتھااورآج سندھ میں مسلم لیگ کاوجودختم ہوچکاہے اورجواس وقت عہدیدارہیں وہ اپنے آپ
تک محدودہیں انہیں مسلم لیگ سے کوئی دلچسپی نہیں انہوں نے کہاکہ متحدہ مسلم لیگ کے لیے کوششیں جاری ہیں انہوں نے خاقان عباسی کے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہاکہ انہیں خدمت کاموقع ملاہے وہ نیک اوراچھے انسان ہیں میں نے اورخاقان عباسی نے جیل میں وقت گزاراہے اورنوازشریف بنگلوں میں رہتے تھے انہوں نے کہاکہ جمہوریت کے لیے ہماری قربانیاں سب کے سامنے ہے بعدمیں مسلم لیگ (ف)رہنماء غوث علی شاہ نے عقیل حیدرشاہ کی رہائش گاہ پرانکے بھائی شکیل حیدرشاہ کی برسی میں شرکت کی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں