سکھر:اپوزیشن کے لیڈرخورشید شاہ نے کہا کہ میں نے نواز شریف کو ہمیشہ سچے دل سے مشورہ دیا ، میرے مشورے سے ان کو ہمیشہ کامیابی ملی، پہلے بھی پارلیمنٹ میں رہ کر فیصلہ کرنے کا مشورہ دیا تھا مگر نواز شریف نے میری بات نہیں مانی تو پکڑ میں آ گئے ہیں ۔
انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ترکی کے وزیراعظم اور ان کی اہلیہ نے بنگلہ دیش کا دورہ کیا ہے،ترک وزیراعظم نے ہجرت کرنے والے روہنگیا مسلمانوں کو حوصلہ دیا ۔ پاکستان کو برما کے مسئلے پر وفد بنگلہ دیش بیجھنا چاہئیے تاکہ برما مسلمانوں کی حوصلہ فزائی کی جا سکی،انہوں نے 2017ء کی مردم شماری پر کہا کہ مردم شماری میں کچھ چھوٹے چھوٹے مسائل ہیں،مردم شماری کے اس چھوٹے موٹے تکنیکی مسائل کو حل کیا جا سکتا ہے ،اور اگر ہر ادارہ اپنا دائرہ کار میں رہ کر کام کرے تو یقیناًریاست مضبوط ہو سکتی ہے اور مسائل پر قابو پایا جا سکتا ہے ۔ پاناما کے مسئلے پر ٹی او آر بنانے کی کوشش کی مگر اس وقت بھی حکومت نہیں مانی ،سندھ میں ہرمعاملے کو سیاست کی نظر کیا جا رہا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں