اسلام آباد:نیب کی پراسیکیوشن ٹیم نے اسلام آباد کی احتساب عدالت میں شریف خاندان کیخلاف ریفرنس دائر کر دئیے۔نیب ٹیم نے ریفرنس خود رجسٹرار آفس میں جمع کروائے۔تفصیلات کے مطابق نیب ٹیم نے اسلام آباد احتساب عدالت میں شریف خاندان کے خلاف 3جبکہ اسحاق ڈار کے خلاف ایک ریفرنس دائر کر دیا۔ٹیم نے ریفرنس احتساب عدالت کے رجسٹرارآفس میں جمع کروائے۔
نیب ریفرنسز میں شریف خاندان اور اسحاق ڈار پر مختلف شقوں کے تحت کاروائی کی جائے گی ۔شریف خاندان کے خلاف ریفر نسز نیب آرڈیننس کی شق 9کے تحت جمع کروائے گئے ۔شق 9رقوم اور اور تحائف کی غیر قانونی منتقلی سے متعلق ہے جبکہ اسحاق ڈار کے خلاف ریفرنس نیب آرڈیننس کی شق 14Cکے تحت دائر کیا گیا ہے ۔14Cکی شق آمدن سے زائد اثاثے رکھنے سے متعلق ہے۔ان تمام شقوں پر تاحیات نا اہلی ہو سکتی ہے۔نیب میں ریفرنس دائر ہونے کے بعدالت کسی بھی وقت نامزد ملزمان کو طلب کر سکتی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں